پی ٹی آئی کا قافلہ زیرو پوائنٹ پہنچ گیا.بشریٰ بی بی کا ہر صورت ڈی چوک جانے پر اصرار

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اس وقت اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ سرینگر ہائی وے پر زیرو پوائنٹ کے مقام پر موجود ہیں جہاں ان کی کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے جھڑپیں جاری ہیں۔زیرو پوائینٹ کے مقام کے شیلنگ جاری جبکہ کارکنان کی بڑی تعداد ڈی چوک کی جانب بڑھ رہی ہےپولیس کارکنوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کئلئے آنسو گیس کا استعمال کررہی ہے .واضح رہے کہ زیرو پوائنٹ کے مقام سے آگے ریڈ زون کی حدود شروع ہو جاتی ہے جہاں پر انتظامیہ کے بقول فوجی اہلکار تعینات ہیں۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ڈی چوک یہاں سے 20 منٹ کی دوری پر ہے اور وہ دن کے اجالے میں ہی ڈی چوک پہنچ کر عمران خان کی رہائی تک دھرنا دیں گے. بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ چند سازشی عناصر ڈی چوک کے بجائے دوسرے مقام پر ہمیں روکنا چاہتے ہیں. عمران خان نے مجھے ہر صورت ڈی چوک جانے کا کہا ہے، ڈی چوک سے کم کسی بھی مذاکراتی فیصلے پر کارکنان راضی نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں