عمران خان اور دیگر کے خلاف پولیس کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ درج

ہکلہ انٹرچینج کے قریب پولیس اہلکاروں کے زخمی اور ایک کانسٹیبل جاں بحق ہونے پرقانونی کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ٹیکسلا پولیس نےبانی پی ٹی آئی عمران خان ،عمر ایوب امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑ،شاہدخٹک وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا .بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سنٹرل جیل اڈیالہ سے 24 نومبر کی دی جانیوالی احتجاج کی کال کے تناظر میں کےپی کے مختلف شہروں سے نکالی گئی احتجاجی ریلیوں میں موجود مشتعل کارکنوں کے مبینہ پتھراؤ اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر واقعات میں زخمی و شہید ہونے والے کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت تعزیرات پاکستان کی 14 دیگر دفعات بھی شامل مقدمہ میں عمران خان ،عمر ایوب امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑ،شاہد خٹک نامزدہیں مقدمہ کے مطابق حملہ اور ملزمان ٹیئر گیس گن،ربڑ بلٹس گنز اور اسلحہ سے مسلح تھےملزمان نے پولیس افسران،اہلکاروں پر ڈنڈوں،سوٹوں،پتھروں سے حملہ کیا دفعہ 144کی خلاف ورزی کی،ملزمان کی شیلنگ کے باعث پولیس منتشرہوئی ملزمان نےکانسٹیبل مبشر حسن کو زخمی کیا،لال وین میں اغواء کرکے لے گئےملزمان کے حملہ میں کانسٹیبل عدنان،ریئس،نعیم بھی زخمی ہوئےبعد میں اطلاع ملی ملزمان کانسٹیبل مبشر حسن کو ہکلہ پل کے نیچے پھینک کر فرار ہو گئےکانسٹیبل مبشر حسن کو اسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ وہ جانبر نہ ہو سکا

اپنا تبصرہ لکھیں