پی ٹی آئی کی قیادت دھرنے کا مقام تبدیل کرنے پر راضی .بشری بی بی ڈی چوک پر ڈ ٹ گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے شوہر کے پیغام پر یقین نہ کرتے ہوئے دھرنے کی جگہ کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کے ویڈیو پیغام پر بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا، عمران خان کے احتجاج کیلئے متبادل جگہ کی حامی بھرنے کے باوجود بشریٰ بی بی نے ماننے سے انکار کردیا۔قبل ازیں بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد کی عمران خان سے دوسری ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور سے ملاقات کیلئے روانہ ہوئے تھے ذرائع کے مطابق دوسری اہم ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نےبشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور کارکنوں کیلئے اہم پیغام ریکارڈ کروایا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت کے لیے حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی نے احتجاج کے لیے متبادل جگہ کی ہامی بھری لیکن بشریٰ بی بی اس بات کو ماننے سے انکاری ہیں۔بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ چند سازشی عناصر ڈی چوک کے بجائے دوسرے مقام پر ہمیں روکنا چاہتے ہیں۔وہ عمران خان سے ملے بغیر دھرنے کا مقام تبدیل کرنے پر تیار نہیں .

اپنا تبصرہ لکھیں