پی ٹی آئی اسلام آباد کے کارکن ڈی چوک پہنچ گئے اور انہوں نے وہاں دھرنا دے دیا ہے جبکہ مرکزی جلوس ابھی بلیو ایریا پر ہے ۔ پی ٹی آئی کا اتوار کے روز پشاور سے روانہ ہونے والا قافلہ اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا پہنچ گیا ہے اس قافلے کی رہبری بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کررہے ہیں ۔ ذرائع کے مطاق پولیس کے ساتھ پاک فوج نے بھی ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیاہے.جبکہ کنٹنیرز کے اوپر بھی پاک فوج کے اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لی ہے اور مسجد سے اعلانات کئے جا رہے ہیں کہ قانون کو ہاتھ میں لینے پر کارروائی کی جائے گی.احتجاج سب کا حق ہے، توڑ پھوڑ نہ کریں.لوگوں کو نقصان نہ پہنچائیں، پرامن رہیں.اس وقت بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جارہا ہے۔