کشیدہ سیاسی حالات نے ملکی معیشت کو بھی ہلا دیا. اسٹاک مارکیٹ کریش

ملک میں موجودہ سیاسی کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھاگئی مارکیٹ ایک دن میں 4حدیں گنوابیٹھی انڈیکس 99ہزار کےبعد94ہزار180 کی سطح پرآگیا صبح اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ جس کے نتیجے میں ایک موقع پر 100 انڈیکس 97361 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا، بعد ازاں بینکنگ سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی واپس آگئی دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 2,908.69 پوائنٹس یا 2.97 فیصد کی کمی سے 95,171.09 پوائنٹس پر دیکھا گیا جبکہ مارکیٹ کے اختتامی اوقات میں ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 3800 پوائنٹس کی کمی سے 94200 کی سطح پر دیکھا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں یہ غیر مستحکم صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں اور اسلام آباد میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں