وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد کے پہنچنے کے بعد کمپلیس چوک پر کارکنان سے پُرجوش خطاب میں مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا .علی امین کا کہنا تھا کہ ہمارے پُرامن احتجاج میں ایسےغلط لوگ شامل کروائے جائیں گے جو پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہمیں ان پر نظر رکھنی ہے اور ہم نےپرامن طریقے سے دھرنا دینا ہے .ن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ پُرامن رہنے کا درس دیا ہے ہمیں ڈی چوک جانا ہے، ڈی چوک سے آگے ہمیں نہیں جانا جب تک عمران خان کے احکامات نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی اور مطالبات کے پورا ہونے تک ھمارا دھرنا جاری رہے گا . اس موقع پر عمران کان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہماری جدوجہد اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے اور اب ہم عمران خان کی رہائی اور مطالبات کے پورے ہونے تک یہیں رہیں گے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کے لئے قربانی دے رہا ہے اب ہماری باری ہے کہ قربانی دیکر اپنے لیڈر کو آزاد کرائیں