ڈی چوک پر پولیس کے تازہ دم دستے پہنچ گئے .بڑے آپریشن کی تیاری

انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ جن کی ایما پر یہ ہو رہا ہے ان کو فوری گرفتار کریں گے اورشرپسندوں سے اسلام آباد کو فوری خالی کروانا ہے.آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران اور اہلکاروں سے خطاب کیا اور ان کا حوصلہ بلند کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ ہائیکورٹ کے حکم پر ہر صورت میں عمل کروانا ہے، شرپسندوں سے اسلام آباد کو فوری خالی کروانا ہے۔واضح‌رہے کہ خیبرپختونخوا سے آنے والے پی ٹی آئی کے قافلوں کے شرکا اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی مختلف مقامات پر پولیس سے جھڑپیں جاری ہیں۔ سیکورٹی فورسس نے ایک مرتبہ پھر ڈی چوک خالی کرا کر مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا ہے جبکہ پنڈی ڈویژن کی تمام نفری اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے اور بڑے آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے آئی جی پنجاب سی پی او راولپنڈی ،ڈی پی او اٹک سمیت اہم افسران کو بھی طلب کر لیا گیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں