خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی۔ بشریٰ بی بی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ اسلام آباد میں سیونتھ ایونیو پہنچ گیا۔کارکنوں سے خطاب میں بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہکہ وہ عمران خان کو لئے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گیں ان کا کہنا تھا کہ و ہ آخری عورت ہوں گی جو یہاں سے جاؤں گی وہ خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلیں گیں .بشریٰ بی بیٰ نے کارکنوں سے عمران خان کی رہائی تک ڈی چوک نہ چھوڑنے کا وعدہ بھی لیا۔کارکنوں سے خطاب میں بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ کوئی اور لیڈر ہوتا تو ڈیل کرلیتا. مسلمان مسلمان کو نہیں مارتا ہم پر شیلنگ کیوں کی جا رہی ہے.خان صرف حق اور سچ کی آواز کیلئے لڑ رہے ہیں،وہ حق کیلئےکھڑا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر رینجرز نے تحریک انصاف کے مظاہرین کو پیچھے دھکیل کر دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں