پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پرامن مظاہرین کےخلاف بربریت کامظاہرہ کیاگیا. انہوں نے دعویٰ کیاکہ شہیدکیےگئے8 کارکنوں کےکوائف آ چکے ہیں، کارکنوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں،کارکنان کے قتل اور آپریشن کی مذمت کرتےہیں۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بانی چیئرمین سے ملاقات اور کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اگلا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پرامن احتجاج کیلئے ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور شمالی پنجاب کے اضلاع سے آگ اور خون کا دریا عبور کر کے مکمل پرامن انداز میں ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ قتل اور آپریشن کی مذمت کرتے ہیں، کارکنوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں، ہم حکومتی منصوبے کے پیشِ نظر احتجاج منسوخ کررہے ہیں۔