وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے ۔ ذارئع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب بھی علی امین کے ساتھ موجود ہیں.اسپیکر کےپی اسمبلی بابر سلیم کے بھائی تیمور سلیم نے تصدیق کی کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ چکے ہیں۔ تیمور سلیم خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی اور عمر ایوب اسپیکر کےپی اسمبلی بابر سلیم کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی نے رات کو سرکٹ ہاؤس مانسہرہ میں قیام کیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسپیکر کےپی اسمبلی بابر سلیم سواتی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سیدھی گولیاں برسائی جا رہی ہیں ،حکومت نے ظلم اور جبر کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، اب عمران خان سے پوچھنا پڑے گا کہ ہمارا اگلا لائحہ عمل کیا ہونا چاہیے، عمران خان قوم کو رہنمائی فراہم کریں گے۔