اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مارچ کے دوران مبینہ طور پر ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔پی ٹی آئی کی قیادت نے الزام عائد کیا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ان کے متعدد کارکن مارے جاچکے ہیں تاہم پی ٹی آئی کے ذرائع نے 6 کارکنوں کی اموات کا دعویٰ کیا. اسی دوران پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 20 کارکن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کی جانب سے اموات کی تعداد دو سو سے زائد بتائی گئی ہے ۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مارچ کے دوران ڈیوٹی پر تعینات کسی اہلکار کے پاس آتشیں اسلحہ موجود نہیں تھا، اس لیے عام شہریوں کی ہلاکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس مارچ کے بعد ایسے کوئی اعداد و شمار جاری نہیں کیے، سوشل میڈیا کے صارفین اور بعض صحافیوں کی جانب سے نا معلوم ذرائع کے حوالے سے معلومات شیئر کی جارہی ہیں جن کے پس پردہ کوئی ٹھوس شہادت موجود نہیں۔