پاکستان اسٹاک مارکیٹ کےلیے تاریخ ساز دن۔ایک لاکھ کا سنگ میل عبورکرگیا۔کاروباری ہفتے کےچوتھے روز بھی مارکیٹ میں تیزی رہی انڈیکس میں بارہ سوسےزائدپوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔مارکیٹ ایک لاکھ پانچ سو دوپوائنٹس پرٹریڈ کررہی ہے۔سرمایہ کاروں نے معاشی پالیسیوں پر کھل کراعتمادکیاہے۔واضح رہے کہ اسٹاک مارکیٹ 17 ماہ قبل صرف 40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر موجود تھی اور صرف 17 ماہ کے عرصے میں مارکیٹ نے 60 ہزار پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ کا سنگ میل عبور کیا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج ختم ہونے کے نتیجے میں سیاسی بےیقینی میں کمی کے بعد بدھ کو 100 انڈیکس 4 ہزار 695 پوائنٹس کے تاریخی اضافے سے 99 ہزار 269 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔منگل کو کاروبار کے آغاز پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم غیریقینی سیاسی صورتحال کے باعث دوپہر کے بعد مارکیٹ لڑکھڑا گئی تھی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 3 ہزار 505 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور مارکیٹ 94 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔