اسلام آباد احتجاج پر عمران خان ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور اور دیگر پر مقدمہ درج

اسلام آباد میں احتجاج پر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف راولپنڈی میں مزید مقدمات درج کرلیا گیا ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان ،علیمہ خان،بشریٰ بی بی،علی امین گنڈا پور،عمر ایوب،حماد اظہر،اسد قیصر،عارف علوی ودیگر نامزد، ہیں . مقدمے میں بانی پی ٹی ائی عمران خان کی ایما پر خلاف قانون لوگوں کو جمع کرنے اور پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزامات،ایف آئی آر میں اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں.مقدمے کے مطابق بانی نے 22 نومبر کو اڈیالہ جیل میں ملاقات میں اسلام آباد میں چڑھائی کے لیے اکسایا اور بشریٰ بی بی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان سے کارکنان کو اشتعال دلایا۔مقدمے کے مطابق ملزمان نے سازش کے تحت سڑکیں بلاک کر کے عوام کا راستہ روکا اور ملزمان نے پولیس افسران پر ڈنڈوں، غلیل، کانچوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں