سلمان اکرم راجہ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سےمستعفیٰ ہوگئے . ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے۔ واضحرہے کہ سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کی جگہ سیکریٹری جنرل نامزد کیا گیا تھا تاہم سلمان اکرم راجہ کا پارٹی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تھا.چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے.بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں ہی سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر سلمان اکرم راجہ کو سخت تنقید کا سامنا تھا۔سلمان اکرم راجا کو لاہور سے قافلہ لے کر اسلام آباد جانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، راستے بند ہونے کے بعد سلمان اکرم راجا کی جانب سے لاہور میں ہی احتجاج کا پلان بنایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا لاہور میں بھی ورکرز کو نکالنے میں ناکام رہے تھے.سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میرے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ میں شعبدہ بازی کروں، اور ڈی چوک پر جا کر اپنی تصویریں کھنچواؤں، میرے لیے یہ مناسب نہیں تھا، میں ہمیشہ سچائی کے ساتھ آپ کے سامنے آؤں گا، جو میں کر سکتا ہوں وہ بیان کر دوں اور جو نہیں کرسکتا وہ بھی بیان کر دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو کسی کے لیے لاہور سے باہر نکلنا ممکن نہیں تھا، 25 اور 26 کو بھی یہی صورتحال تھی۔