خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہےسابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو درپیش خطرات کو سنجیدہ لینا چاہئے۔ ان کو علاج کے لئے مکمل منصفانہ اور جائز سہولتیں ملنی چاہئیں۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو درپیش خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے، کوئی بھی شخص جو یہ کہتا ہے کہ اس کی زندگی کو خطرہ ہے تو ہمیں اس کے تحفظ کے لئے ضروری چیزوں کا سنجیدگی سے اہتمام کرنا چاہئے۔رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نےغیر ملکی میڈیا کو دیئے گئےانٹرویو میں کہا کہ بلاشبہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں لیکن ان کے لئے قانون اور عدالت کے تمام راستے کھلے ہیں۔وہ عدالتوں عدالتوں کے سامنےمقدمہ پیش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی جیلیں اور پھانسی برداشت کرنا پڑی اس لیے اس معاملے کی سنگینی کو زیادہ شدت سے محسوس کر سکتی ہوں۔