سکھر میں باب الاسلام سندھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی پارٹی کے فیصلے سے غرض نہیں کہ انہوں نے فیصلہ غلط کیا یا صحیح وہ اپنے فیصلے کے خود ذمہ دار ہیں۔تاہم وہ اسلام آباد میں حکمرانوں کے پرتشدد رویے کی مذمت کرتے ہیں۔نہوں نے کہا کہ ایک صوبے سے قافلے آرہے ہیں تو اس وقت راستے دیے گئے اور پیچھے ہٹ گئے،کہا کہ گولی نہیں چلانا چاہتے، جب ڈی چوک پہنچ گئے توپھرگولی کیوں چلائی.انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی کو جلسہ اور مظاہرہ کرنے کا حق حاصل ہے.مجھے بھی اور میرے مخالف کو بھی یہ حق حاصل ہے۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ پاکستان کو انارکی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، عوام آئین اور قانون کا احترام کرتی ہے لیکن اگر ملک میں قانون پر حکمرانوں کی جانب سے عمل درآمد نہیں تو پھر قوم بھی اس کی پابند ہونے کی مجاز نہیں۔