سولہ سال سے کم عمر بچوں پرسوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی آسڑیلیا میں سینیٹ کی منظوری کے بعد بل باضابطہ طورپر قانون بن گیا آسٹریلیا کے قانون سازوں نے ایک تاریخی قانون کی منظور دیدی جس کے تحت سولہ سال سے کم عمر افراد پر ٹک ٹاک، فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔سینیٹ میں انیس کے مقابلے میں چونتیس ووٹوں سے منظور ہونے والے اس قانون میں سوشل میڈیا کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سولہ سال سے کم عمر نوجوانوں کو اپنے اکاؤنٹس بنانے سے روکنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔نئے قانون پر عمل درآمد میں ناکامی پر سوشل میڈیا کمپنیوں کو پانچ کروڑ آسٹریلیوی ڈالر تک کے جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے جو تین کروڑ پچیس لاکھ امریکی ڈالر کے لگ بھگ رقم ہے۔سوشل میڈیا کمپنیوں نے نئے قانون کو مبہم، مسائل پیدا کرنے والا اور جلد بازی میں بنایا گیا قانون قرار دیا ہے۔