وفاق میں ہمت ہے گورنر راج لگا کر دکھائے۔ گنڈا پو رکی للکار

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں انتہائی جارحانہ خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کرسی نہیں عزت اور خودداری چاہیے، اپنے حق کےلیے پرامن طریقے سے جدوجہد کرتے رہیں گے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر راج لگانا ہے تو لگا دو اس کے بعد تم ہمارے صوبے میں رہ نہیں سکو گے.علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ یہ لوگ بھاگ گئے کیا ہمارے لوگ کوئی دہشت گرد ہیں کہ تم ان پر گولیاں ماروگے اور وہ بیچارے کھڑے رہیں گے. ہاں اب جب اسلحہ اٹھا کر آئیں گے پھر تمہیں بتائیں گے کہ بھاگتے ہیں یا بھگاتے ہیںِ.علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوام اپنے حق کے لیے آئین کے مطابق پر امن ہو کر نکلیں، لیکن جب یہ سمجھو کہ تمہارا پرامن رہنا کمزوری بن رہا ہے تو عمران خان سے بھی کہوں گا کہ آئندہ پرامن رہنے کا نہ کہنا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس دفعہ 245 لگاکر ان لوگوں نے فورسز سےگولیاں چلوائیں ایسا کام اگر تمہارے بچے کے ساتھ ہوا ہوتا تو مارنے والے کے بارے میں مائیں کیا بد دعا دیتی۔علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں مجھ پر فائر کیے گئے.عمران خان نے حکم دیا کہ ڈی چوک پہنچیں ہم پر براہ راست کئی بار قاتلانہ حملے ہوئے چائنا چوک اور ڈی چوک میں فائرنگ کی گئی انہوں نے کہا کہ اپنی نسلوں کو محفوظ کرنے کے لیے ہمیں انقلاب لانا ہوگا. قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کرسی نہیں عزت اور خودداری چاہیے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں