ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو کور کمیٹی گروپ میں کئی فیک نیوز شیئر کی گئیں۔پارٹی گروپ میں قاسم سوری کے بانی پی ٹی آئی کی جیل سے منتقلی کا ٹوئٹ شئیر کیا گیا۔جبکہ کور کمیٹی گروپ میں حلیم عادل شیخ نے اسد قیصر، محمود اچکزئی پر حملے کی فیک خبر شیئر کی. انہوں نے خبر پر پارٹی سے رائے طلب کی اور تشویش کا اظہار کیا۔اسی طرح سیمابیہ طاہر نے بین الاقوامی میڈیا کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی اجازت کی خبر شئیر کی. انہوں نے فیک نیوز شیئر کرتے ہوئے اسے کامیابی قرار دیا۔پارٹی قائدین کا کہنا ہے کہ فیک نیوز پر مبنی بیانات سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے.سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے متعلق ایک ہفتے میں 6 فیک نیوز شیئر کی گئیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی یہ فیک نیوز کہاں سے اور کیوں جاری ہو رہی ہیں۔