بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے عمران خان نے ڈی چوک پر دھرنے کا نہیں کہا تھا مشال یوسفزئی جھوٹ بول رہی ہے ۔ دھرنا ختم کرنے سے متعلق پارٹی نے اعتماد میں نہیں لیا امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ چوبیس جولائی کے فائنل کال کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کے روز کنٹینر کے ذریعے لوگوں کو کنٹرول نہیں کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے پیغام بھجوایا گیا تھا کہ دھرنا دس روز بعد کرلیں کنٹینرز سے لوگوں کو پیچھے ہٹنے کا نہیں کہا گیا جس پر افسوس ہے،ڈی چوک جانے سے متعلق مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا تھا