ماہ رنگ بلوچ اور حدیقہ کیانی بی بی سی کی 100 با اثر خواتین میں شامل

ی بی سی نے 2024 کے لیے دنیا بھر کی 100 متاثر کن اور بااثر خواتین کی فہرست جاری کی ہے۔بی بی سی کی اس سال اس فہرست میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی دو خواتین شامل ہیں جن میں بلوچ حقوق کی کارکن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور گلوکارہ حدیقہ کیانی شامل ہیں ۔انسانی حقوق کے میدان میں ان کے کام کو ابھرتے ہوئے رہنماؤں کی ٹائم 100 نیکسٹ 2024 کی فہرست میں تسلیم کیا گیا تھا۔پاکستان سے شامل دوسری خاتون گلوکارہ حدیقہ کیانی شامل ہیں. حدیقہ کیانی کو انسانی ہمدردی کے کاموں، خاص طور پر پاکستان میں 2022 کے سیلاب سے نمٹنے کے لیے ان کےکام پر اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے. حدیقہ کیانی نے وسیلہ راہ کا آغاز کیا جو بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں متاثرین کی امداد کے لیے وقف ہے۔بی بی سی 100 خواتین اس بات کا اعتراف ہیں کہ اس سال خواتین کو کس قدر نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ایسی خواتین کو اجاگر کیا جو اپنی مزاحمت کے ذریعے تبدیلی پر زور دے رہی ہیں کیونکہ ان کے ارد گرد دنیا بدل رہی ہے۔فہرست میں نوبل امن انعام یافتہ نادیہ مراد، ریپ سے بچ جانے والی اور انسانی حقوق کی کارکن گیسل پیلیکوٹ، اداکارہ شیرون سٹون، اولمپیئن ایتھلیٹ ریبیکا اینڈریڈ اور ایلیسن فیلکس، گلوکارہ رے، وژوئل آرٹسٹ ٹریسی ایمن، ماحولیاتی تحفظ کی کارکن اڈینیکی اولاڈوسو اور مصنفہ کرسٹینا ریویرا گرزا اور دیگر شامل ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں