جنوبی کوریا کے صدر کے مواخذے کی تحریک ایوان میں جمع

جنوبی کوریا میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے صدر یون سک یول کے مواخذے کی تحریک ایوان میں جمع کرا دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سمیت پانچ دیگر جماعتوں نے مشترکہ طور پر صدر کے مواخذے کی تحریک ایوان میں جمع کرا دی ہے جس پر جمعے تک ووٹنگ متوقع ہے۔ اس سے قبل پارلیمنٹ نے ووٹنگ کے ذریعے صدر کے مارشل لا کو بھی منسوخ کیا تھا۔ صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق صدر یون کے اعلیٰ ترین مشیروں اور سیکریٹریز نے مشترکہ طور پر مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے صدر یون نے طے شدہ اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ صدر یون نے گزشتہ روز غیر متوقع طور پر ملک میں مارشل لا لگانے کا اعلان کیا تھا جوسیاسی و عوامی احتجاج کے بعد منسوخ کر دیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں