حماد اظہر کی پی ٹی آئی کی ارکان کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے گھر کے احاطے کے اندر بلکہ سڑکوں اور آس پاس کے گھروں میں بھی خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرائیں .حماد اظہر نے پوسٹس کے ذریعے پارٹی کارکنوں سے وائرلیس وائی فائی والے فعال کیمرے استعمال کرنے کو کہا. یہ ہدایت پی ٹی آئی کے ارکان کے مبینہ اغوا ، جبری گمشدگیوں اور صوبوں میں ان کے گھروں اور کاروبار پر چھاپوں کے تناظر میں دی گئی ہے.26 نومبر کو اسلام آباد میں مظاہرین کی ہلاکتوں پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے الزام لگایا کہ لوگوں کے جمہوری حقوق کو پامال کیا گیا ہے اور صورتحال اب خطرناک مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی فسطائیت کے تمام کرداروں ملکی اور غیر ملکی سطح پر طاقت کے بے جا استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو ظاہر کرنےکے لیے کافی ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں