اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 76 ہوگئی

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے بعد عمران خان کے خلاف مزید 14 مقدمات درج ہوئے. اس سے قبل ان کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج تھے۔سندھ، کے پی اور بلوچستان میں درج مقدمات کی رپورٹ بھی سیکرٹری داخلہ نے عدالت میں پیش کی۔ بانی پی ٹی آئی کےخلاف بلوچستان میں درج مقدمات کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی جس کے مطابق صوبے میں ان پر 2 مقدمات درج تھے جن میں سے ایک خارج ہوچکا ہے۔پولیس کی جانب سے پیش رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف پنجاب میں 54 مقدمات درج ہیں۔ پنجاب پولیس نے عمران خان پر درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی

اپنا تبصرہ لکھیں