موبائل نمبر کے ذریعے فری لانسر کو وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف

پی ٹی اے نے فری لانسرز کیلئے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی۔ فری لانسرز موبائل ڈیٹا کنکشن پر وی پی این استعمال کرنے کے لیے رجسٹرڈ کروا سکتے ہیںترجمان پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت سے اسٹیٹک آئی پی نہ رکھنے والے فری لانسرز فائدہ اٹھا سکیں گے۔ترجمان پی ٹی اے نے مزید کہا کہ اب تک پی ٹی اے کے ساتھ 31 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں جب کہ اسٹیٹک آئی پی کے ذریعے رجسٹریشن کیلئے فری لانسرز کو مشکلات کا سامنا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں