لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہا کہ جب قافلے اسلام آباد پہنچ گئے تو حکومت دباؤ کا شکار ہو گئی لوگ احتجاج کے لیے آنا شروع ہوئے تو حکومت نےخوف زدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلایا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دباؤ میں آ کر بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل بھجوایا. حکومت نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو 20 دن کے اندر رہا کر دیا جائے گا۔ علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نے بیرسٹر گوہر کو کہا تھا کہ سنگجانی میں بیٹھ جائیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کر دیں گے۔