جناح ہاؤس حملہ کیس. خواتین سمیت 8 پی ٹی آئی کارکنان بے گناہ قرار

جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں جے آئی ٹی نے تفتیش میں خواتین سمیت 8 پی ٹی آئی کارکنوں کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کرنے کے بعد عدالت نے توصیف خانم، سعدیہ ایوب، ثروت شاہد، نادرہ عمر، وحید الرحمٰن، ساجد، بلال اور فرحانہ فاروق کو بےگناہ قرار دے دیا۔جبکہ جے آئی ٹی نے تفتیش میں احسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی، سید فاطمہ حیدر، بینا ذیشان اور رخسانہ نوید کو گناہ گار قرار دے دیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔عدالت نے حاجرہ نیازی سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے ضمانت پر دلائل طلب کر لیے۔جبکہ ے گناہ قرار پانے پر ملزموں کے وکلاء نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا پر انہیں نمٹا دیا

اپنا تبصرہ لکھیں