کابل میں بم دھماکا. وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمٰن حقانی جاں بحق

افغان دارالحکومت میں دھماکے سے حقانی نیٹ ورک کے سینئر رہنما اور افغان وزیر برائے مہجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔خلیل الرحمٰن حقانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے. جنہوں نے حقانی نیٹ ورک کی بنیاد رکھی تھی۔ وہ موجودہ وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا بھی تھے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانع نے تصدیق کی ہے دھماکا وزارت مہاجرین کی عمارت کے اندر ہوا جس میں خلیل الرحمان حقانی سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے۔جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی نے بھی خلیل الرحمان حقانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔خلیل حقانی 2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی عبوری حکومت میں وزیر بنے تھے، وہ حقانی نیٹ ورک کے ایک سینئر رہنما تھے، جن پر 20 سالہ جنگ کے دوران بڑے حملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں