پی آئی اے کے 34 کے فلیٹ میں 17 طیارے گروانڈ ہیں ان میں بوئنگ 777 کے 12 طیاروں میں سے 7 گراونڈ ہیں جبکہ ائیر بس اے 320 ساختہ 17 طیاروں میں سے 7 گراونڈ ہیں اسی طرح 5 اے ٹی آر طیاروں میں سے صرف 2 طیارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں.ذرائع کے مطابق گراونڈ ہونے والے طیاروں میں زیادہ انجن ‘لینڈنگ گئر ‘APU سمیت دیگر پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے گراونڈ ہیں جس قومی ائیر لائن کو کروڑوں ڈالر کا نقصان کا سامنا ہے.ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے زیادہ تر طیارے کئی سالوں سے تکنکی بنیادوں پر گراونڈ ہیں ذرائع کے مطابق 777 طیارے گراونڈ ہونے کی وجہ سے پیرس کے لئے شروع ہونے والا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے .یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا نے پابندی اٹھانے کے ساتھ قومی ایئرلائن کو واضح کیا ہے یورپ آنے والے جہازوں کا سخت سافا انسپیکشن ہوگا اور سخت مانیٹر بھی کیا جائے گا۔جبکہ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پیرس کے لئے آپریٹ ہونے والا جہاز تیار ہو گیا ہے