ایلون مسک کی دولت 400بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی

ٹیسلا، اسٹار لنک، نیورالنک اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کی دولت چار سو بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی بلومبرگ کے مطابق ایلون مسک تاریخ میں چار سو بلین ڈالر تک پہنچنے والے پہلے شخص بن گئے رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں تقریباً بیس بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ یہ ایک بڑی ڈیل کی وجہ سے ہوا جس سے ان کی کمپنی اسپیس ایکس کی مالیت تقریباً ساڑھے تین سو بلین ڈالر ہوگئی۔اسپیس ایکس اور اس کے سرمایہ کاروں نے ایک اعشایہ دو پانچ بلین ڈالر کے حصص خریدے، جس کے باعث مسک کی دولت میں اتنا بڑا اضافہ ہوا۔وہیں ان کی ایک اور کمپنی ٹیسلا بھی ایلون کی دولت میں اضافے کا سبب قرار دی گئی ہےگزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد ایلون مسک کے کاروبار کو بڑا فروغ ملا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں