انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کر دی.اے ٹی سی عدالت کے جج مناظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا عدالت نے سماعت انیس دسمبر تک ملتوی کردی.انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج نے تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں جیل ٹرائل کی سماعت کی اس موقع پر تمام ملزمان کو جیل میں قائم کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد، سابق سینئر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے 19 دسمبر کو پراسیکیوشن کے گواہوں کو طلب کر لیا۔احتجاج کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے