مولانا کو منانے کے لئے حکومت نے مشترکہ اجلاس بلالیا

وزیراعظم شہباز شریف نے 17 دسمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت آصف زرداری کو بھجوا دی۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو دن 11 بجے بلانے کی ایڈوائس بھیجی ہے جس میں مدارس کی رجسٹریشن سمیت 8 بلز کی منظوری کا امکان ہےصدر کی جانب سے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگا کر واپس کرنے پر مولانا فضل الرحمان حکومت سے شدید ناراض ہیں اور انہوں نےاسلام آباد میں بل کی منظوری تک دھرنا دینے کی دھمکی دی ہوئی ہے جس پر تحریک انصاف نے بھی ساتھ دینے کا عندیہ دیا ہے . ذرائع کے مطابق حکومت مشترکہ اجلاس کے ذریعے یہ بل پاس کروا کر مولانا کی ناراضگی کو دور کرنا چاہ رہی ہے.ذرائع نے بتایا کہ مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نئے بل پر حکومت اور جے یو آئی (ف) کی مشاورت بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں