ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار الو ارجن کو بھگدڑ کیس میں ایک رات جیل میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔رپورٹ کے الو ارجن کو ’ پشپا 2 ‘ کی اسکریننگ کے دوران بھگڈر مچنے کے سے خاتون کی ہلاکت اور ایک بچے کے زخمی ہونے کے کیس میں گزشتہ روز ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا ہلاک ہونے والی خاتون کے شوہر نے اداکار سمیت تھیٹر مالک اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ دائر کروایا تھا اور پولیس نے الو ارجن سمیت دیگر 7 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ جس کے بعد اب انھیں 4 ہفتو ں کی عبوری ضمانت پر جیل سے آج صبح سویرے رہا کر دیا گیا ہے۔تلنگانہ ہائیکورٹ نے الو ارجن کو 50 ہزار بھارتی روپے کی ضمانت کے مچلکوں پر 4 ہفتوں کی عبوری ضمانت دی ہے۔انہوں نے میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھگدڑ میں ایک خاتون کی ہلاکت سے ان کا براہ راست کوئی تعلق نہیں، وہ بھی مذکورہ تھیٹر میں گزشتہ 20 سال سے فلم دیکھنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر مزید کچھ نہیں کہنا چاہتے، انہیں ایک شخص کی زندگی کے ختم ہونے پر افسوس ہے، وہ جاں بحق ہونے والی خاتون کے خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں۔