پشاور میں ڈی چوک شہدا اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے وہ عظیم شہدا جنہوں نے اپنے ملک کے لیے قربانی دی انہیں اور ان کے خاندان کو سلام پیش کرتا ہوں. ان شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران گولی چلانے کا حکم دینے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بزدل رہنما سیاست دان قانون کو روندتے ہیں.فرعون نے بھی تکبر کیا تمھارا انجام قریب ہے. تم اپنے انجام کو جلد پہنچو گے۔علی امین گنڈاپور کا مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گولی کیوں چلائی. جس نے گولی چلائی اور جس نے حکم دیا اس کو جواب دینا پڑے گا. تم کو اللہ تعالی عبرت کا نشان بنائے گا۔یہ بچے قوم کے بچے ہیں تمھیں چین نہیں آئے گا.وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم اگلی دفعہ پُرامن والی بات نہیں کریں گے، جب ہم اسلحہ لے کر نکلیں گے تو پھر دکھائیں گے کہ بھاگتا کون ہے.کس میں کتنا دم ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خدا کا واسطہ ہے.پھر یہ پرُامن کا لفظ چھوڑ دینا. پھر ہم پُرامن نعرے کے بغیر نکلیں گےپھر نہتے پر جو گولی چلاتا ہے اپنے لوگوں کی زندگی بچانے کےلیے ہمیں ان کو روکنا پڑتا ہے۔