دوچینی خلاء بازوں نے خلاء میں چہل قدمی کا امریکی ریکارڈ توڑ ڈالا چینی میڈیا کے مطابق تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر دو چینی خلابازوں نے سب سے طویل خلائی چہل قدمی کرکے قابل ذکر سنگ میل عبور کرلیا. یہ ریکارڈ اس سے قبل امریکی خلائی پروگرام کے پاس دو دہائیوں سے تھا۔ناسا کے خلاباز جیمز ووس اور سوسن ہیلمس کے آٹھ گھنٹے اور چھپن منٹ تک چہل قدمی کی تھی۔چینی خلائی ایجنسی کے مطابق بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر ستاون منٹ پر شین زو۔نائنٹین مشن کے ارکان کائی زوزے اور سونگ لنگ ڈونگ نے کامیابی کے ساتھ نو گھنٹے کی ایکسٹرو ویکیکولر سرگرمی مکمل کی. دونوں چینی خلاء بازوں نے خلائی ملبے سے بچاؤ کے آلات کی تنصیب کا بیڑا اٹھایا اور ٹی کی شکل والے خلائی اسٹیشن کے باہر دیکھ بھال کے ضروری کام انجام دیے۔ چینی خلائی ایجنسی نے ان اہم سرگرمیوں کے کامیاب ہونے کی تصدیق کردی ہے