عمران خان کا مذاکرات نہ ہونے پراتوار سے سول نافرمانی شروع کرنے کا اعلان

عمران کان کا کہنا ہے کہ اگر ان کے دو مطالبات تسلیم یا ان پر مذاکرات کا آغاز نہیں کیا جاتا تو اتوار سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائے گی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے وکلا فیصل چوہدری اور شعیب شاہین نے بدھ کو بانی پاکستان تحریک انصاف کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عمران کان کا مطالبہ ہے کہ 26 نومبر کو مظاہرین پر گولیاں چلانے اور نو مئی واقعات کی تحقیقات کروائی جائیں. ایڈووکیٹ شعیب شاہین نے اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ خان صاحب نے متنبہ کر دیا ہے کہ اگر اتوار کے دن تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے تو پھر ایک ہی آپشن ہےاور وہ ہے سول نافرمانی کا جس کے بارے میں خان صاحب نےفیصلہ کر لیا ہے اور خان صاحب نے اتوار تک کی ڈیڈلائن دی ہے۔ اتوار تک اگر سنجیدہ مذاکرات ہوتے ہیں تو ہم اپنی سول نافرمانی کی کال کو موخر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ ایسا نہیں ہوتا تو آنے والے اتوار سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی ترسیلات محدود کر دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں