مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سول نافرمانی کی کال جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اورانہیں عالمی امور پر بات کرنے کی ہدایات دی ہیں.ان کا کہنا تھاعمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہم تینوں کے علاوہ عالمی امور پر کوئی بات نہ کرے۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں اپنے دو بنیادی نقات پر کوئی سمجھوتا نہ ا کریں جس میں پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے اور دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا قیام ہے۔شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے مذاکرات میں اگر سنجیدگی نظر آئی تب سول نافرمانی کی کال واپس لینے پر سوچا جائے گا۔