موت کی سزائیں عمر قیدمیں تبدیل کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر بائیڈن پر برہمی

امریکا میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا میں تبدیلی پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن پر شدید تنقید کی ہے اور قاتلوں کو سزائے موت دینے کا وعدہ کیا ہے ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورِ اقتدار کے دوران سزائے موت کے استعمال کو تیز کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریپ کرنے والوں، قاتلوں اور سنگین مجرموں کو نہیں چھوڑیں گے۔ ٹرمپ کا یہ اعلان سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کے اپنے صدارتی معافی کے اختیارات استعمال کرنے کے بعد سامنے آیا ہے تاکہ سزائے موت کے تقریباً تمام وفاقی قیدیوں کی سزا کو بغیر پیرول کے عمر قید میں کم کیا جا سکےانہوں نے کہا کہ صدر بنتے ہی محکمہ انصاف کو سزائے موت کا سلسلہ تیز کرنے کا حکم جاری کریں گے۔منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےبیان میں کہاکہ امریکی شہریوں کو قاتلوں سے بچانے کے لیے سزائے موت پرعمل درآمد ضروری ہے،امریکا میں لا اینڈ آرڈر کو بحال کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں