نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ برائے خصوصی مشن رچرڈ گرینیل نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان جیل سے رہا ہوجائیں. گرینیل کے بقول صدر ٹرمپ کی طرح عمران پر بھی بہت سے الزامات ہیں جہاں حکمراں جماعت نے انہیں جیل میں ڈال دیا تھا اور کسی نہ کسی طرح کے بدعنوانی کے الزامات اور جھوٹے الزامات لگائے تھے۔ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میزائل پروگرام کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں رک گرینیل نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے مستقبل کے وزیر خارجہ مارکو روبیو اس معاملے کو دیکھیں گے۔ انہیں دنیا بھر کے بہت سے ایسے ممالک کے معاملات دیکھنے ہیں جن کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے کہ اگر کسی ملک کے پاس جوہری ہتھیار ہیں تو اس کی صورت حال تبدیل ہو جاتی ہے کہ وہ اس سے کیسے نمٹتے ہیں۔ لہٰذا پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جن کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔ا س سے قبل 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے ہونے والے احتجاج کی ایک خبر کو ایکس پر ری پوسٹ کرتے ہوئے رچرڈ نے لکھا تھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔