توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی

توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز عباسی کی بیماری کے باعث عدم حاضری پر سماعت چھ جنوری تک ملتوی کردی گئی سماعت اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی.وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کے گواہ بنیامین پر جرح مکمل نہ ہو سکی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرذوالفقار عباس نقوی نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر بشری بی بی کے وکیل موجود نہیں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی کو گواہ پر جرح کرنے کے لیئے کہا جائے جس پر قوسین فیصل مفتی نے کہا کہ پہلے بشری بی بی کے وکیل گواہ پر جرح مکمل کریں گے پھر ہم اپنی جرح کا آغاز کریں گے. عدالت نے وکلاءکو ائندہ سماعت پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قراردیا کہ جرح کا عمل مکمل نہ کیا گیا تو تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی

اپنا تبصرہ لکھیں