75 ٹرکوں پر امدادی سامان کا قافلہ کرم روانہ

کرم میں راستوں کی بندش ختم اور امن کی بحالی کے بعد زندگی لوٹنے لگی فریقین کے درمیان امن معاہدے کے بعد پچھترٹرکوں پر مشتمل بڑا قافلہ ٹل سے روانہ ہوگیا جس میں دوائیں ،گھی،گیس سلنڈر،آٹا اور دیگر اشیاٗ شامل ہیں۔گاڑیوں کو حفاظتی حصار میں پارا چنار لایا جا رہا ہے۔کوہاٹ جرگے میں امن معاہدے کے بعد راستہ کھولنے کا فیصلہ ہوا تھا۔گاڑیوں کے قافلے چھپری کے مقام پر جمع ہوئے ہیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکورٹی کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں بائیس ویلر،دس وئیلر اور چھ وئیلر ٹرک شامل ہیں ۔ٹرکوں میں خوراک کی اشیاء ،دوائیں ،گیس سلنڈر اور دیگر سامان شامل ہے ۔جس میں پانچ ٹرک دوائیں ،دس ٹرک سبزیاں،نو ٹرک گھی اور آئل،پانچ ٹرک آٹا،سات ٹرک چینی،دو ٹرگ گیس سلینڈر اور چھبیس ٹرک کریانہ کے سامان کی سپلائی کی جارہی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف قافلے کو ضلع ہنگوکی تحصیل ٹل سے روانہ کیا۔ کمشنر کوہاٹ، ڈی آئی جی سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے دیگر افسران بھی بیرسٹر سیف کے ہمراہ موجود تھے.قافلہ کرم اور ہنگو کے سرحدی علاقے چھپری کے راستے جائے گا ۔ امدادی سامان میں پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا سامان بھی ہے جس میں500 خیمے، 500 چٹائیاں اور 200 ترپال شامل ہیں۔متاثرین کے امدادی سامان میں 5 سو طبی حفاظتی کٹس، 5 سو تکیے اور 50 سولر لیمپس بھی شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق سردی سے بچاؤ کے لیے 5 سو کمبل، 5 سو بستر اور 150 سلیپنگ بیگز بھی دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں