پاکستان کا جنت نظیرخطہ گلگت بلتستان قدرتی حسین مناظر،دشوار گزارراستوں بلند و بالا چوٹیوں اور حیرت انگیز قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے جانا جاتا ہے جو اسے مہم جو سیاحوں اور کوہ پیماؤں کے لئے ایک اہم مقام بناتا ہے قراقرم کے پہاڑوں کا یہ حیرت انگیز علاقہ ایڈونچر کے متلاشیوں اور فطرت سے محبت کرنے والوں کے لئے خاص کشش رکھتا ہے۔ حال ہی میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این ٹریول نے دوہزار پچیس میں کہاں جانا ہےسفر کرنے کے لئے بہترین مقامات کے عنوان سے اپنے مضمون میں پچیس مقامات کی فہرست تیار کی ہے جو خاص طور پر دیکھنے کے قابل ہیں۔ سی این این ٹریول نے لکھا ہے کہ قراقرم کے پہاڑوں میں گلگت بلتستان کا علاقہ پہنچنے کے لئے آسان جگہ نہیں. سی این این ٹریول کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں مہم جوئی کرنا ایک مرکزی پارک میں چلنے کے مترادف ہے لیکن پھر بھی اکیلے سفر کرنا ایک مناسب آپشن نہیں ہے۔ لیکن اس میں لیموں کے مرنگو پائی سے کہیں زیادہ تنگ چوٹیاں ہیں یہ چودہ چوٹیوں میں سے پانچ یعنی سطح سمندر سے آٹھ ہزارمیٹر سے بلند پہاڑوں کا گھر ہے جو دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کے طور پر تسلیم کیے جاتے ہیں۔ اس میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو بھی شامل ہے لیکن مشکل اور خطرے کے لحاظ سے نمبر ون ہے۔سی این این کی فہرست میں قازقستان کا الماتی، بھارت کا انڈمان اور نکوبار جزائر، بولیویا، جرمنی کا کیمنٹز، مراکش کا رباط، کینیڈا کا وینکوور جزیرہ، ترکی کا کاکر پہاڑ، انگلینڈ کا فٹ پاتھ، اسواتانی اور مپوملنگا بھی شامل ہیں