عمران خان اور ان کی ایلیہ کے خلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ ایک بار پھرموخر کر دیا گیا۔فیصلہ اب تیرہ جنوری کو سنایاجائےگا۔عدالتی عملہ کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا آج رخصت پر ہیں۔احتساب عدالت کے عدالتی عملے نے نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور پی ٹی آئی وکیل خالدیوسف کو آگاہ کردیا۔ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ اٹھارہ دسمبر کو محفوظ کیا گیا تھا۔ پہلے ستائیس دسمبر کوفیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے چھٹیوں اور کورس کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔ تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کر کے چھ جنوری مقرر کی تھی۔واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز یا القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سینکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔