کرم کیلئے امدادی سامان کا قافلہ ٹل میں پھنس کر رہ گیا حکومت اور مظاہرین کے درمیان گاڑیوں کے محفوظ راستے کو یقینی بنانے کے لیے مذاکرات بے نتیجہ رہے جبکہ دو ماہ سے زائد عرصے سے سڑکیں بند ہیں کرم کو اشیائے خورونوش، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے شہری فاقوں پر مجبور ہوگئے راستہ نہ کھلنے کے باعث کھانے پینے کے سامان سے لدی پچیس گاڑیاں چار دن انتظار کے بعد ٹل سے واپس اپنے علاقوں کو روانہ ہوگئی ہنگو کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بگن کے قریب مندوری میں احتجاجی دھرنے اور سڑکوں کی بندش کے باعث ٹل سے قافلے کی روانگی ممکن نہیں لہٰذا اشیائے خورد و نوش خراب ہونے کے خدشے کی وجہ سے گاڑیاں واپس گئی ہیں۔ جبکہ حکومت نے امن معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے تین عمائدین گرفتار کرلیا ہے 