بیرسٹر گوہر کی مذاکرات جاری رکھنے کے لئے عمران خان سے ملاقات کی شرط

�عمران خان سے سے ملاقات سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی صورت میں مذاکرات جاری رکھنے کی شرط رکھ دی کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بغیر مطالبات تحریری طور پر نہیں دیے جا سکتے ۔ اگر حکومت کا رویہ یہی رہا تو پھر کچھ بھی ہو سکتا ہے۔بانی سے ملنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ دھرنے کی کال ابھی نہیں دی گئی بانی پی ٹی ائی عمران خان نے جو اسٹریٹجی بنائی ہے اس کے مطابق مختلف پوائنٹس پر ڈیڈ لائن دی گئی ہے چونکہ مذاکرات ممکن تھے اور ان کا آغاز ہوا تھا اسکے لئےانہوں نے گنجائش پیدا کی تھی اگر حکومت کا رویہ یہی رہا تو پھر کچھ بھی ہو سکتا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں