علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ اشتہاری قرار

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیاجبکہ عمر تنویر بٹ بھی اشتہاری قرار دے دیدے گئے انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے عامر کیانی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کا پراسس شروع کر دیا گیا جبکہ عدالت نے علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا ۔ اشتہاری ملزمان کے خلاف کیس کی کارروائی دیگر ملزمان سے الگ بھی کر دی گئی ہے ۔ ملزمان کیخلاف تھانہ آئی 9 میں 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے درخواستوں پر دلائل طلب کر لیےجبکہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید او واثق قیوم عدالت پہنچے اور فیصل جاوید کی طرف سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی

اپنا تبصرہ لکھیں