کراچی میں سردی بڑھتے ہی بے گھر نشئی افراد کی ہلاکتوں میں اضافہ ہونےلگا دسمبر دو ہزار چوبیس سے اب تک خاتون سمیت 63 بے گھر افرادکی لاشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ریسکیوحکام کےمطابق ان افراد کے پاس سردی کا مقابلہ کرنے کیلئے گرم کپڑے، بستر اور کمبل نہیں تھا سردی سے بچنےکیلئے نشے کے عادی افراد منشیات کے استعمال کی مقدار بھی بڑھادیتے ہیں منشیات کی مقدار اور سردی میں اضافہ نشے کے عادی افراد کی موت کا سبب بن رہی ہے۔سردی سے مرنے والے نشے کے عادی بیشترافراد کے بے گھر ہونے کی وجہ سے ان کی شناخت بھی نہیں کی جاسکی ہےجاں بحق افراد میں 13 سے زائد ایسے تھے جو ممکنہ طور ٹھنڈ لگنے کے سبب جاں بحق ہوئے.مختلف مقامات سے ملنے والی بیشتر لاشیں ناقابل شناخت تھیں جن کی تدفین کی جاچکی ہے، جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد نشے کے عادی ہیں۔