امریکا کی کئی ریاستوں میں برف کے طوفان کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئے ۔کنساس سٹی میں برفباری کا بتیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ میزوری اور کنساس میں حادثات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں.ٹیکساس سے گلف کوسٹ تک درجہ حرارت منفی 10 تک گر گیا ہے.واشنگٹن، میری لینڈ، ورجینیا، ویسٹ ورجینیا، کنساس، میسوری، کینٹکی اور آرکنساس میں ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔طوفان کی وجہ سے 2 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہیں، 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور 9 ہزار تاخیر کا شکار ہیں۔