نیویارک کی عدالت نے امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہش منی کیس میں مجرم قرار دے دیا۔نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہَش منی کیس میں سزا سے بچ گئے تاہم ان کا جرم برقرار ہے۔ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ فحش فلموں کی اداکارہ کو زبان بند رکھنے کے لیے رقم دینے کے مقدمے میں جیل جائیں گے نہ جرمانہ ادا کریں گے تاہم جج کے فیصلے کے مطابق ان کا جرم ریکارڈ پر برقرار رہے گا۔عدالت نے ڈونلڈٹرمپ کو غیرمشروط طور پر الزامات سے بری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ٹرمپ کو جیل میں قید نہیں کیا جائے گا اور نہ کوئی جرمانہ ہو گا۔عدالت نے جعلسازی کا جرم ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت کے فیصلے کے بعد ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق چونتیس الزامات تھے جو جیوری میں ثابت بھی ہو گئے تھے