اکیس جنوری سے نظام شمسی کے چھ سیارے ایک قطار میں نظر آئیں گے

21 جنوری سے زہرہ، مریخ، زحل، مشتری، نیپچون اور یورینس قطار میں ہوں گے جس کا رات میں مشاہدہ کیا جا سکے گا۔خلائی ماہرین کےمطابق سیاروں کی پریڈ کے نام سے مشہور اس عمل کے دوران مریخ۔ زہرہ۔ زحل۔ مشتری۔ یورینس اور نیپچون ایک قطار میں نظر آئیں گے۔ ان میں سے چار سیاروں،مریخ،مشتری،زحل اور زہرہ کو خالی آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔واضح رہے کہ پلینیٹری الائنمنٹ ایسا فلکیاتی مظہر ہے جس میں نظام شمسی کے سیارے زمین سے دیکھنے پر آسمان کے ایک ہی علاقے میں قریب قریب قطار میں نظر آتے ہیں.سیاروں کی قطار کا دل کش فلکیاتی منظرجنوری کے آخری عشرے سے فروری کے وسط تک آسمان کو زینت بخشے گا 25 جنوری کو چاند باریک ہلال کی شکل میں دکھائی دے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں